پشاور(سپورٹس رپورٹر)ٍڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں 29 مئی سے اکتیس مئی تک صوابی جبکہ دو جون سے تین جون تک مردان میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشز سپورٹس جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں بنوں ریجن میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور اب صوابی اور مردان میں مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں انتیس مئی سے صوابی میں ہونیوالے روایتی کھیلوں کے ایونٹس میں کبڈی’بلاک کارٹ ریس’ مخہ’کوڈا’بلورے’گلی ڈنڈا’رسہ کشی اور پٹھو گرم کے مقابلے شامل ہوںگے جبکہ دو سے تین جون تک مردان میں ہونیوالے ایونٹس میں مخہ اور رسہ کشی کے ایونٹس شامل ہیں ان مقابلوں کی افتتاحی تقاریب کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ’ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز سمیت دیگر شخصیات موجود ہوں گی’ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی’یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ٹیم منعAYقد کرا رہی ہے’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس عزیز اللہ خان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے اور مرحلہ وار کے پی کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گاروایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔