چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پاک انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلینڈ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔
.@CTurnerFCDO and @iramizraja are excited that England cricket teams and their supporters will be touring Pakistan later this year 👏
🗣️ Listen to what they have to say following their meeting at the Gaddafi Stadium on Tuesday morning pic.twitter.com/f1iVwB6mca
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 14, 2022