قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں اپنی بیٹیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔شاہد آفریدی کے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بیٹیوں سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔سابق کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پانچ بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی؟شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ‘میں بڑا قسمت والا آدمی ہوں کہ میری 5 بیٹیاں ہیں الحمداللہ، آپ اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط کریں اور ٹیلنٹڈ بنائیں کہ آپ کو بیٹے کی کمی محسوس نہ ہو’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں پٹھان ہوں اور ہمارے پٹھانوں میں بیٹوں کی بہت خواہش ہوتی ہے لیکن میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے صحت و تندرستی والی اولاد عطا کی ہے’۔