سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کی جیت کے حصول کیلئے پیش قدمی جاری، پاکستان 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں پر 222 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے مزید 120 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں جب چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان 7 رنز کے ساتھ موجود تھے
342رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 87کے سکور پر اس وقت گری جب امام الحق 35 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کیلئے اظہر علی آئے مگر وہ 104 کے مجموعی سکور پر چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ، دو وکٹیں گر نے کے بعد پہلی اننگز کے سنچری میکر کپتان بابر اعظم عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے آئے دونوں نے مجموعی سکور کو 205 رنز پر پہنچا دیا
اس موقع پر بابر اعظم 55 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، سری لنکا کی جانب سے پرابھاتھ جے سوریا نے دو جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔