پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ محمد سعید خان کو سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن تعینات کردیا،سابق جنرل مینجر پی آئی اے سعید خان 1994 عالمی ہاکی کپ جیتنے والی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ رہے، بطور کھلاڑی 1974 تا 1984 پاکستان سینیئر و جونیئر ہاکی ٹیموں میں بطور کھلاڑی نمائیندگی کرنے والے سعید خان انٹرنیشنل سطح پر قومی کھیل میں حاصل کئے جانے والے اعزازات اور میڈلز کی ایک طویل فہرست رکھتے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سعید خان کو بطور سیکرٹری جنرل تعینات کردیا گیا جوکہ ان دنوں فرانس میں موجود ہیں۔ سعید خان کی پاکستان آمد اسی ہفتہ میں متوقع ہے۔ پاکستان آمد پر سعید خان صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز کا چارج سنبھالیں گے۔