برمنگھم میں 22ویں کامن ویلتھ گیمز کا شاندار انداز میں آغاز الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک دلکش، پر امید تقریب کے ساتھ ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران لوگ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ایک 10 میٹر لمبا اینیمیٹرونک بیل افتتاحی تقریب کے دوران سٹیڈیم میں لایا گیا، اس بیل کو تقریب میں شریک لوگوں نے بے حد پسند کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران شریک ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا
اس موقع پر پاکستان دستے نے بھی مارچ پاسٹ کیا، قومی دستے کا پرچم نامور ریسلر محمد انعام بٹ اور خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے تھام رکھا تھا، اس موقع پر برمنگھم سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اپنے دستے کو خوش آمدید بھی کہا۔کامن ویلتھ گیمز میں کھیلوں کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے ان مقابلوں میں 72 ممالک اور خطوں کی نمائندگی کرنے والے 5,000 سے زیادہ ایتھلیٹس 8 اگست تک 280 تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔