پاکستانی ویمن کھلاڑی طوبیٰ حسن انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق طوبیٰ حسن ہاتھ کی انگلی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئی ہیں، متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طوبیٰ حسن کو میڈیکل پینل نے 4 ہفتے آرام کی ہدایت کی ہے۔پی سی بی کے مطابق طوبیٰ حسن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، سیریز کا آغاز 4 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔