پاکستان کے آل رائونڈر محمد نواز کا کہنا کہ انگلش کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ہم بھی اسی حساب سے تیاری کر رہے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل محمدنواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی تیاری اچھی چل رہی ہے، ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو بطور آل رائونڈر ہی کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنر کے حساب سے میچ کیلیے اپنی تیاری کرتا ہوں
ریڈ بال فارمیٹ میں پرفارمنس دینے کے بعد وائٹ بال فارمیٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔محمد نواز نے کہا کہ سیریز میں یادگار کارکردگی دکھانا ہدف ہے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنیکاموقع ملاتو ہوم گرائونڈ پرپہلا میچ ہوگا، بہت خوش ہوں کیونکہ کافی عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہوئی ہے۔آل رائونڈر نے کہا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔