پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 449 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ اسے پہلی اننگز کا خسارہ پوراکرنے کیلئے مزید 42 رنز درکار ہیں، جس وقت تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر سنچری میکر سعود شکیل 124 اور ابرار احمد بغیر کوئی سکور بنائے موجود تھے
پاکستان کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 19، امام الحق نے 83، شان مسعود نے 20، کپتان بابر اعظم نے 24، سرفراز احمد نے 78، آغا سلمان نے 41، حسن علی نے چار، نسیم شاہ نے چار رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے تین، اش سودھی نے دو جبکہ ٹم سائوتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔