پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے7 ویں قومی for روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے (میز/ ویمنز) ایلائیٹ اور جونیئر مقابلے پشاور میں 17 سے 20 فروری تک منعقد ہوئے جو یادگار ایونٹ ثابت ہوا ایونٹ میں گیارہ ٹیموں نے شرکت کی جس میں بائیکستان‘ گلگت بلتستان‘ اسلام آباد ‘آرمی ‘واپڈا سمیت دیگر الحاق شدہ یونٹس شامل تھے ‘سرکٹ ریس ایشین اور یو سی آئی قوانین کے تحت کھیلی گئی جس میں 13.5 کلومیٹر کا ایک لوپ تھا‘ریس میں بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی مینز اور ویمنز نے ٹائٹل اپنے نام کرلئے‘ ریس کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل نے کیا تھا جبکہ اختتامی تقریب گزشتہ روز گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا
اس موقع پر صدر ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن‘ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ‘ آرگنائزنگ سیکرٹری و صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد‘ جنرل سیکرٹری پی ایچ ایف معظم خان‘ ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ خان‘ کمیشرز و چیف جج ہارون ‘ نصرت خان‘ جاوید خان‘ سردار نزاکت ‘ سرمد شباب‘ ماہم طارق‘ ماہ نور ‘ رزاق‘ عثمان اور طیفور زرین شامل تھے‘ مقابلوں میں 110 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی‘ ملک بھر سے آنیوالے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا‘ نتائج کے مطابق ویمنز جونیئر روڈ ریس میں بائیکستان کی مریم علی نے گولڈ‘ ملیحہ علی نے سلور اور سنیہا خالد نے برانز میڈل جیتا‘ مینز جونیئر روڈ ریس میں خیبرپختونخوا کے نئی اللہ نے گولڈ‘ سندھ کے اذان نے سلور اور بلوچستان کے کریم نے برانز میڈل اپنے نام کیا‘ ویمنز ایلائٹ ریس میں واپڈا کی نادیہ بی بی نے گولڈ‘ بائیکستان کی کوکب سرور نے سلور جبکہ بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کی کنیزہ ملک نے برانز میڈل جیتا‘ مینز انڈر23 کیٹیگری کی روڈ ریس میں خیبرپختونخوا کے ثناءاللہ گولڈ‘ بلوچستان کے شبیر حسین سلور اور کرینک اکیڈمی کے شان برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے
مینز ماسٹر روڈ ریس کے مقابلوں میں واپڈا کے ہارون رشید گولڈ‘ کرینک کے عبدالوہاب نے سلور اور واپڈا کے غلام قادر نے برانز میڈل جیتا‘ ویمنز ایلائٹ ٹیم ٹائم ٹرائل کے مقابلوں میں بائیکستان اکیڈمی نے پہلی‘ پنجاب نے دوسری جبکہ خیبرپختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ مینز انڈر23 انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابلوں میں واپڈا کے عبدالواحد نے گولڈ‘ بائیکستان کے اسماعیل انور نے سلور اور کے پی کے ثناءاللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا‘ ویمنز جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابلوں میں بائیکستان کی مریم علی نے گولڈ‘ پنجاب کی سنیہا خالد نے سلور اور بائیکستان کی ملیحہ علی نے برانز میڈل جیتا‘ مینز جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں بلوچستان کے کریم نے گولڈ‘ کے پی کے نبی اللہ نے برانز اور اسلام آباد کے نثار علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا
ویمنز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابلوں میں بائیکستان اکیڈمی کی رابعہ گولڈ‘ واپڈا کی راجیعہ شبیرسلور اور بائیکستان کی بسمہ چوہدری برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئیں‘ مینز ایلائٹ انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابولں میں بائیکستان اکیڈمی کے شان ولی نے گولڈ‘ علی الیاس نے سلور اور عزت نے برانز میڈل جیتا۔تمام ایونٹس کے ونر کھلاڑی چیمپئن قرار پائے ہیں اور یہی کھلاڑی تھائی لینڈ میں ہونیوالی انٹرنیشنل ریس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔