ایشیا کپ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

 

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

بھارت سپر فور محلے میں  3 میں سےصرف ایک میچ جیت سکا جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!