پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے گزشتہ روز بنوں میں مردوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے‘بنوں نے پندرہ ایونٹس میں تیرہ گولڈ‘دو سلور میڈلز اور 144 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘لکی مروت دو گولڈ ‘تیرہ سلور میڈلز اور 111 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے‘ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہسابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر انور رشید ‘ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لکی مروت شفقت اللہ ‘بنوں امیر زاہد شاہ‘اے ڈی ڈیویلپمنٹ منیر عباس‘اے ڈی سپورٹس ذاکر اللہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘مقابلوں میں 450 سے زائد مرد کھلاڑیوں نے پندرہ ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا‘ ان گیمز میں جوڈو‘ایتھلیٹکس‘باسکٹ بال ‘بیڈمنٹن ‘کرکٹ ‘ہینڈ بال ‘والی بال ‘ٹیبل ٹینس‘کراٹے ‘ریسلنگ ‘لان ٹینس ‘جمناسٹک ‘سکواش ‘ہاکی اور رسہ کشی شامل ہیں ‘نتائج کے مطابق بنوں نے رسہ کشی‘جمناسٹک‘بیڈمنٹن‘ٹیبل ٹینس‘لان ٹینس‘فٹبال‘کبڈی‘سکواش‘باسکٹ بال ‘والی بال‘ریسلنگ‘ایتھلیٹکس اور ہاکی میں گولڈ میڈل جبکہ کراٹے اور جوڈو میں سلور میڈل حاصل کئے
جبکہ لکی مروت نے کراٹے اور جوڈو میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور باقی گیمز میں سلور میڈل جیتے‘آخری روز ہاکی میں بنوں نے لکی مروت کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی‘کراٹے کے پینتالیس کی کلاس میں لکی مروت کے محمد اویس نے گولڈ‘پچاس کے جی میں بنوں کے شاہد زمان نے گولڈ اور جبران نے سلور میڈل جیتا‘-55 کے جی کی کلاس میں لکی مروت کے ناصر خان نے گولڈ اور بنوں کے اللہ نور نے سلور میڈل جیتا‘60 کے جی کی کلاس میں لکی مروت کے محمد عدنان نے گولڈ اور بنوں کے رحیم اللہ نے سلور میڈل جیتا
‘65 کے جی کی کلاس میں لکی مروت کے فرمان اللہ نے گولڈ جبکہ بنوں ہی کے عامر انور نے سلور میڈل جیتا‘ایتلھیٹکس میں ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں بنوں کے نعمان نے گولڈ‘لکی مروت کے قدیر نے سلور جبکہ صدیق خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘لانگ جمپ کے مقابلوں میں بنوں کے وسیم نے گولڈ‘جہانزیب نے سلور جبکہ لکی مروت کے شعیب نے برانز میڈل جیتا‘400 میٹر ریس میں بنوں نے نعمان نے گولڈ ‘لکی مروت کے شعیب نے سلور جبکہ بنوں کے نادر نے برانز میڈل جیتا‘200 میٹر ریس میں بنوں کے جہانزیب نے گولڈ‘نعمان نے سلور جبکہ لکی مروت کے شعیب نے برانز میڈل جیتا 100 میٹر ریس میں بنوں کے جہانزیب نے گولڈ‘لکی مروت کے زاہد اللہ نے سلور جبکہ لکی مروت کے شعیب نے برانز میڈل جیتا آخر میں ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔