دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اپنی ٹی ٹین لیگ کروانے پر غور کررہی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔ذرائع نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ رواں سال ستمبر میں پی ایس ایل ٹی ٹین کروانے کے حوالے سے غور کررہی ہے جس کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں دس، دس اوورز کی لیگ پاکستان میں کرانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر معاملات طے ہوگئے تو ستمبر میں ٹی ٹین پی ایس ایل کرائی جائے گی۔لیگ میں موجودہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہی حصہ لیں گی تاہم کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے الگ ڈرافٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر متحدہ عرب امارات میں ہی ایک ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے صف اول کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔