ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ اسلام جیم خانہ اور ناظم آباد جیمخانہ بلوز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ایم ایم بیگ کرکٹ: اسلام، ناظم آباد جیمخانہ بلوزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کے میچوں میں اسلام جیم خانہ اور ناظم آباد جیم خانہ بلوز نے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میچوں میں شہر یار کلب اور شالیمار کلب کو شکست کا سامنا رہا۔

پہلے سیمی فائنل میں اسلام جیمخانہ نے شہریار کرکٹ کلب کو چھ وکٹ سے زیر کیا۔شہریار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 157 رنز اسکور کئے۔ محمد عامر نے 57 اور محمد عثمان نے 36 رنز بنائے۔ محمد عادل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام جمخانہ نے منزیب کے 35، اسد کے 31،عادل کے 21 اور عظیم کے 29 رنز کی بدولت ہدف حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے سیمی فائنل میں ناظم آباد جم خانہ بلوز نے شالیمار کرکٹ کلب کو25 رنز سے شکست دی۔

ناظم آباد جم خانہ بلوز نے 247 رنز بنائے۔ قادر خان نے 74، کاشف خان نے 38اور زین الحق نے 43 رنز بنائے۔ جواب میں شالیمار کرکٹ کلب 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سمیع نے 58، شہزر حسن نے 47 اور عاصم خان نے 45 رنز بنائے۔

error: Content is protected !!