اسلام آباد میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس منعقد ہوا.
جس کی صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نواب شیر وسیر نے کی اجلاس میں ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی ایم این اے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو, پی ایس بی کے ڈی جی شعیب کھوسو, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین ممبر سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن ریحان بٹ, اولمپیین محمد ثقلین, پی ایچ ایف کو آرڈہنیٹر سید علی عباس کے علاوہ دیگر اولمپیئنز و ممبران بھی موجود تھے.
مزکورہ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف الیکشن و کارکردگی پر برہفنگ دی گئی.اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف انتخابات آئین کے مطابق منعقد ہوئے ہیں.
پی ایچ ایف کا آڈٹ 10 سال کے بجائے 30 سال کا کرایا جائے.قومی جونیئر ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پی ایچ ایف ہاکی کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں.
جبکہ دوسری جانب انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی بہتری آنا شروع ہوگئی ہے.ہماری جانب سے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری ہیں.حکومت کی سرپرستی اور سپورٹ کے بغیر قومی کھیل کی ترقی آسان ٹاسک نہیں ہے.
اس موقع پر موجود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات ایف آئی ایچ سمیت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں. پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف کے انتخابات کو باقاعدہ آبزرو کیا ہے.پی ایچ ایف انتخابات درست اور تسلیم شدہ ہیں.