پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ

 

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو جدید ٹیکنالوجی سے منفرد اور یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں اے آر اور وی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

 

افتتاحی تقریب میں جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں پہلی مرتبہ استعمال ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔

error: Content is protected !!