عالمی شطرنج لیگ : گنگا گرینڈ ماسٹرز نے ایس جی الپائن واریئرز شکست دیدی
دبئی (سپورٹس رپورٹر) ٹیک مہندرا گلوبل شطرنج لیگ کے دوسرے دن کے دوسرے ہاف میں ویشی آنند اور میگنس کارلسن کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ مقابلہ کافی سخت تھا اور سب کی نگاہیں ایک بورڈ پر تھیں جہاں برسوں بعد میگنس کارلسن کا مقابلہ ویشی آنند سے تھا جسے انہوں نے 2013 میں شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
کارلسن نے کھیل کے شروع میں چال چلی اور جلد ہی ایک اضافی پیادہ اور مزید چال حاصل کی جس کی وجہ سے وہ ایک بہتر مقام حاصل کرسکے سابق عالمی چیمپئن ویشی آنند سخت مقابلہ کررہے تھے۔ خراب پوزیشن کا دفاع کرتے ہوئے وہ آہستہ آہستہ مشکل کا شکار ہوئے اور کارلسن نمایاں طور پر بہتر پوزیشن میں آ گئے۔ آخر کار آنند کو اپنے پرانے حریف کےسامنے گھٹنے ٹیکنا پڑے۔
کارلسن کے سبب گنگا گرینڈ ماسٹرز نے شاندار واپسی کرتے بورڈ دو اور پانچ پر فتوحات حاصل سمیٹی ۔ باقی تین گیمز ڈرا ہوگئے بورڈ ون میں ہارنے کے باوجود گنگا گرینڈ ماسٹرز نے ایس جی الپائن واریئرز کو 11 سے 6 سے شکست دیدی
میچ 5 فائنل اسکور:
گنگا گرینڈ ماسٹرز 11 (گیم پوائنٹس) – ایس جی الپائن واریئرز 6 (گیم پوائنٹس)