انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آٹھ میچز کا فیصلہ ہوگیا

انٹر کلب فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے روز کے آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ شپ سی ڈی اے کے تعاون سے باسکٹ بال کورٹ ایف سکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے تیسری شپ کے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں یونائیٹڈ کنگز نے بحریہ ویلوز کو 13-25 سے، دوسرے
ریپرز نےڈائنامائٹس کو 39-47 سے، تیسرے میچ میں ریپٹرز ریڈ نے لائیکونز کو 16-27 سے،
چوتھے میچ تھنڈرز نے بحریہ ویلوز کو 16-25 سے، پانچویں میچ میں بلز نے جیگوارز کو 19-55 سے، چھٹے میچ میں ایس اے جی نے جنرلز کو31-63 سے، ساتویں میچ میں ریپرز نے ریپٹرز ریڈ کو22-28 سے اور آٹھویں میچ میں ٹمبرز نےراولپنڈی چیمپئنز کو 22-50 سے ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ پانچ روز تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!