کوئٹہ: محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر لحاظ سے کوشاں ہے
اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
محکمہ کھیل صوبے میں کھیل کود جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی ترقی کیلئے اپنے وسائل کے مطابق مؤثر کوششیں کررہی ہے تاکہ نوجوانوں کو تفریح کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں محکمہ کھیل نے جس طرح بلوچستان میں کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات بلوچستان کے ہونہار نوجوانوں کو مختلف ایونٹ کے مواقع فراہم کرنے کا جو مشن ہے
اسکی نظیر شاہد ہی کھبی دیکھنے کو ملے محکمہ کھیل نے بلوچستان میں کھیل کود اور تفریح جیسی صحت مند سرگرمیوں کی جانب نوجوانوں کو مبذول کرانے کا کردار قابل تعریف ہے
جس کے نتیجہ میں پورے صوبے میں مثبت پیغام آیا ہے کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے صوبے کے دیگر شہروں سمیت کوئٹہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انہی مثبت اقدامات کی وجہ سے کوئٹہ کا قدرتی حسن میں مزید اضافہ ہوا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کا ہر ایونٹ میں انکا ولولہ انگیز جوش جذبہ دیکھنے کو ملتا ہے
کھیلوں کے سرگرمیوں سے معاشرے میں ایک مثبت پہلوں اجاگر ہوچکی ہے الحمدللہ بلوچستان میں باصلاحیت اور پوری دنیا کا مقابلہ کرنے کے حامل نوجوانوں کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے نمایاں طور پر موقع مل رہا ہے محکمہ کھیل کے سیکرٹری محمد اسحاق جمالی ، ڈائریکٹر جنرل کھیل واجہ دُرابلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف فاروقی و دیگر نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور خصوصا ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے اپنے انتھک محنت اور لگن سے محکمہ کھیل کو ایک مقام دیا ہے
ڈائریکٹر جنرل دُرابلوچ کے ان کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے اتنا ہی کم ہے بلوچستان میں ضرورت امر کے تحت نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کےلئے معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں مختلف ایونٹ منصوبوں پر اُٹھائے جانے والے یہ گراں قدر اقدامات بلاشبہ بلوچستان کے نوجوانوں کےلئے کھیل اور تفریح کے نئے امکانات کا دروازہ کھول رہے ہیں
اس طرح مثبت اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں جیسے کہ نشے کی لت جرائم اور نفسیاتی مسائل سے نجات ملے گی اور نوجوان مذکورہ مختلف منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت رحجانات کی طرف جائیں گے جس سے نہ صرف ایک صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کے قابل ہوں گے بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھی بھر پور موقع مل سکے گا
ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرابلوچ کے اسپورٹس کے حوالے سے انکی عظیم مقصد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح بلوچستان میں کھیلوں کے حصول کےلئے جدوجہد کررہے ہیں اور بلوچستان کے مردہ میدانوں کو زندہ جان ڈالنے کا بیڑا اٹھایا تھا وہ خواب حقیقت کا روپ دھار کرچکا ہے دُرابلوچ نے جس طرح دن رات ایک کرکے صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے انکی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا