پاکستان کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی رپورٹس ’’بے بنیاد‘‘ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ورلڈکپ 2023 میں میچز بھارت سے منتقل کرنے کی رپورٹس کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیدیا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ میٹنگ کے دوران پاکستان کے بنگلہ دیش میچز منتقل کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف نظام الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز کی میزبانی کے سلسلے میں کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں۔

 

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔

error: Content is protected !!