کراچی ٹیسٹ، ڈیون کانوے کی سنچری، چائے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے 1 وکٹ پر 226 رنز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 226 رنز بنا کر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے، چائے کے وقفے کے پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 120 اور کین ولیمسن 29 کے سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ٹام لیتھم نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی، پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، حسن علی، ابرار احمد اور آغا سلمان کو بائولنگ کیلئے آزمایا گیا، قبل ازیں صبح نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم سائوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں وسیم جونیئر اور نعمان علی کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

error: Content is protected !!