کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2 ‘ عماد عالم کی دھواں دار نصف سینچری اور 3 شکار رکھیا فائٹرز کی شاندار فتح۔
بھیڈا ٹائیگرز کو 26 رنز سے شکست۔ عماد عالم آل راؤنڈ کھیل پر الحمید گارمنٹ مین آف دی میچ قرارپاۓ۔ شہزر حس کےطوفانی 80 رنز راٸیگاں۔
کراچی: (سپورٹس رپورٹر) کھتری پریمیر لیگ سیزن2 نئ ٹیم رکھیا فائٹرز نے کراچی کے ابھرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹر عماد عالم کی میچ وننگ دھواں دار نصف سینچری 52 رنز 3 وکٹوں کی بدولت حریف بھیڈا ٹائیگر کو 26 سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 میں پہلی انٹری کو یادگار بنادیا
مہمان خصوصی کھتری پریمیئر لیگ سونگ کے سنگر توصیف حسین نے عماد عالم کو میچ و نگ شاندار کھیل 52 رنز بنانے اور 3 وکٹوں کے حصول پر الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ ٹرافی کے ہمراہ دو ہزار روہیۓ جبکہ دونوں ٹیموں کو گوجابا۔اور ساگر سوئیٹس کی جانب سے گفٹ ہیمپر بھی دیئے گئےاس موقع بھیڈا ٹائیگرز کے آنر یوسف چوڑی۔رکھیا فائٹرز کے آنر اسماعیل امی بابا۔ سو نیجا سولجر کے آنر یاسین منیم، اسپانسر فرزند بابا بھی اعزازی مہمان تھے۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ شب شاٸقین کرکٹ اور دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد کی موجوگی میں فاتح کپتان صادق امی بابآ نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
عماد عالم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نصصان پر 166 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ اوپنر عماد عالم نے 24 گیندوں ہر 3 چھکوں 8 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 52 رنز بناۓ جبکہ رمیز عزیز نے ذمدارانہ 44 میں 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا جبکہ کپتان صادق امی بابا نے ناقابل شکست 27 رنز 2 چوکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ محمد وقاص نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں بھیڈا ٹاٸیگرز نے آغاز انتہائ جارحانہ انداز سے کیا
جب شہر حسن نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے برق رفتار 80 رنز 34 گیندوں پر 8 بلند و بالا چھکوں 4 دلکش چوکوں کی مدد سے بنائے ان کی وکٹ گرنے کے بعد بھیڈا ٹائیگرز کی میچ میں واپس نہ آسکی اور یوری ٹیم 20ویں اوورز 140پر ہمت ہارگئ۔ محمد وقاص نے 29 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر عماد عالم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 ر نز دے 3 وکٹیں جبکہ محمد اسد اور رمیز عزیز دودو وکٹیں سمیٹیں۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز رشید خان اور وسیم الدین نے سپر واٸز کیا
جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی راشد اسلم اور آن لائین اسکورر کی ذمےداری طلحہ علوی نے نبھاٸ۔ آج بدھ 23 اگست کو ٹنگر اسٹارز کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچیز کھتری پریمیئر لیگ فیس بک پیج اور یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔