پہلا چیف منسٹر بلوچستان بین الصوبائی ویمن والی بال چیمپئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان گرین نے سندھ کو ہراکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد
تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ایوب سپورٹس کمپليکس کے پی ایس بی جمنازیم ہال میں جاری پہلا چیف منسٹر بلوچستان بین الصوبائی ویمن والی بال چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
پہلی پوزیشن کو تین لاکھ دوسری پوزیشن دو لاکھ اور تیسری پوزیشن کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دیا گیا ویمن والی بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ بلوچستان گرین اور سندھ کے مابین کھیلا گیا
دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور اسطرح یہ سنسنی خیز مقابلہ بلوچستان گرین نے 25-27 ،20-25 ،21-25 کے سیٹ پوائنٹس کے ساتھ 0-3 سے فاتح حاصل کی اور چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شاندار فائنل میچ کے چیف گیسٹ نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی تھے انکے ہمراہ سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی ، ڈائریکٹر جنرل کھیل واجہ دُرابلوچ ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو ، بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بلال اشرف خان و دیگر تھے فائنل میچ کے جیتنے والے ٹیموں میں ٹرافیاں ، کیش انعامات اور میڈل تقسیم کئیے۔واضح رہے
بین الصوبائی ویمن والی بال چیمپئن شپ پہلی بار کوئٹہ میں منعقد ہوئی ہے جس میں چاروں صوبوں سے 8 ٹیمیں شریک ہوئیں۔دیگر شہروں سے آنے والی خواتین کھلاڑی کوئٹہ کے پر امن ماحول اور بہترین مہمان نوازی پر بے حد خوش نظر آئیں
خواتین کھلاڑیوں نے کہنا تھا کہ بلوچستان میں کھیل کر بہت اچھا لگا اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جانا چاہے تاکہ خواتین کو کھیل کے مزید مواقع میسر آسکیں۔
فائنل کے اختتامی تقریب سے نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے نگران حکومت اپنے بساط کے مطابق کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے
پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں کرکٹ، فٹبال اور ہاکی کے بعد اب والی بال میں بھی لوہا منوایا جارہا ہےبلوچستان کے خواتین میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جنھیں صرف پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا
نگران حکومت اپنے بساط کے مطابق کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے میری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے ٹیلنٹ و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاوں