اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان
سعد بیگ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔
سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔
سعد بیگ اس سے قبل بنگلہ دیش کے دورے اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔
پاکستان انڈر19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان انڈر ٹیم پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کے خلاف اس کا میچ10دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے:
سعد بیگ ( کپتان، وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، عرفات منہاس ( نائب کپتان )، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزروز: احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذولکفل۔
سپورٹ اسٹاف: شعیب محمد ( منیجر )، محمد یوسف ( ہیڈ کوچ )، ریحان ریاض ( بولنگ کوچ )، منصور امجد ( فیلڈنگ کوچ )، محمد مسرور ( اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ )، عمر راشد ڈار ( اسسٹنٹ کوچ )، حافظ نعیم الرسول ( فزیو )، عثمان ہاشمی ( انالسٹ )، عمران اللہ ( ٹرینر)، محمد ارسلان ( میڈیااور ڈیجیٹل منیجر )