آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)کین ولیمسن ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کیوی بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 18 سنچری سکور کر کے ہم وطن کھلاڑی مارٹن کرو اور روز ٹیلر کا ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ولیمسن نے 64 میچز کی 114 اننگز میں 18 سنچریوں کی مدد سے 5316 رنز بنا رکھے ہیں، مارٹن کرو اور ٹیلر نے 17، 17 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔