پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیو آتش توریالی ٹانک کلب نے جیت لی

پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیو آتش توریالی ٹانک کلب نے جیت لی فائنل میں پوپو ایف سی اسلام آباد کو کلب کو دو کے مقابلے سات گول سے شکست ، مہمان خصوصی بنک آف خیبرکے اختشام درانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری باسط کمال ، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان گوہرزمان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی ، چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدرسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں گزشتہ روز پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیو کا فائنل آتش توریالی ٹانک کلب اور پوپو ایف سی اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جس میں آتش کلب نے سات دو سے کامیابی حاصل کی

پہلا گول پوپو ایف سی کلب کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں زین نے کیا جس کے بعد آتش ٹانک کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا 29 ویں منٹ میں عبدالصمد ،31 ویں منٹ میں جمیل ، 34 ویں منٹ میں نجیب اﷲ،35 ویں اور 39 ویں منٹ میں جمیل احمد ،55 ویں منٹ میں عبدالصمد ، اور 65 ویں منٹ جمیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ پوپو ایف سی کی جانب سے دوسرا گول 67 ویں منٹ میںصدام نے گول کیا ۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں اتش ٹانک نے نارتھ وزیر ستان جبکہ پوپو ایف سی نے درہ ننگیالی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔ لیگ میں صوبہ بھر سے 16 مختلفنے حصہ لیا جس میں شنواری ستوری، درہ ننگیالی، شاہین الیون، ایبٹ آباد ایگل، ہزارہ ٹائیگر، ڈی جی سپورٹس واریئرز، ڈی سی سرکارپشاور، اکاخیل سٹرائیکرز، چترال درویش، چترال مارخور، ٹانک توریالی،افغان پختون،پوپو ایف سی اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں

اس موقع پر فٹبال لیگ کے چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیگ کا نعرہ منشیات کی روک تھام اور فٹ بال کا فروغ رکھا گیا ہے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام کے لئے معاشرے میں پیغام پھیلایا جائے گا اور منشیات کے خاتمے اورنوجوان نسل کو بچانے کے لئے حکومت خصوصا پشاور ڈویژن انتظامیہ اور کمشنر کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں بار لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دوسری مرتبہ اس لیگ کو ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیاگیا۔پشاور فٹبال لیگ کے پہلے سیزن میں ڈی سی سرکارکی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے اور تیسرے سیزن میں شنواری ستوری نے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس کی ٹیم نے سیزن فو ر اپنے نام کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں میں میڈلز ، کیش انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

error: Content is protected !!