قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمے کی اسلام آباد میں پروقار تقریب.

 

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی

تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان خصوصی طور پر پہنچے ، اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم بھی شاہین آفریدی کے ولیمے میں شریک ہوئے۔

 

ولیمے میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا، انہوں نے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی، دولہا دلہن کے لیے خصوصی سٹیج تیار کیا گیا تھا

ہوٹل میں500ے زائد مہمانوں کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ،مہمانوں کو آمد پر جوس دیا گیا جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔

کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے ہیں، میٹھے میں ہمالیہ اور گرم گلاب جامن رکھے گئے ہیں

 

یادرہے کہ قومی کرکٹرشاہین آفریدی کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہوئی ہے جب کہ رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو ہوئی تھی

 

error: Content is protected !!