پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹینس ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی مقابلے کی تیاری کیلئے دو گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔
3 اور4 فروری کو اسلام آباد میں شیڈول پاکستان‘
بھارت ڈیوس کپ ٹائی کیلئے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہے۔
بھارتی ٹینس ٹیم کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل سے پاکستان سپورٹس بورڈ پہنچایا گیا جہاں بھارت اور پاکستان کی ٹیموں نے روشن کمپلیکس میں الگ الگ دو، دو گھنٹے تک گراس کورٹ پر پریکٹس سیشنز کیے۔
اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خوشگوار موڈ کیساتھ ایک دوسرے سے ملاقات بھی کی۔ ڈیوس کپ ٹائی کیلئے روشن کمپلیکس میں میڈیا اور تماشائیوں کیلئے انکلوژرز بنائے جارہے ہیں
جبکہ خصوصی پاسز کے تحت شائقین پاکستان‘ بھارت ٹینس ٹاکرے سے لطف اندوز ہوں گے۔