رائزنگ پنجاب گیمز: رستم پنجاب کا ٹائٹل سانول جھکڑ پہلوان نے جیت لیا
رستم پنجاب فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد سانول جھکڑ نے ساہیوال کے اویس ٹائییرنوالہ کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق رستم پنجاب فائنل مقابلہ34 منٹ تک جاری رہا ۔رستم پنجاب کا ٹائٹل جیتنے پر سانول جھکڑ کو ساڑھے تین لاکھ روپے اور گرزسے نوازا گیا ۔فائنل مقابلہ ہارنے پر ساہیوال کے اویس ٹائیرنوالہ پہلوان کو آڑھائی لاکھ روپے انعام دیا گیا۔
رائزنگ پنجاب گیمز میں رستم پنجاب دنگل کا ٹائٹل سانول جھکڑ پہلوان نے اپنے نام کر لیا۔ رائزنگ پنجاب گیمز میں رستم پنجاب دنگل کے فائنل مقابلے میں سانول جھکڑ نے سخت مقابلے کے بعد اویس ٹائراں والا کو چت کیا،
شہزاد پچار پہلوان نے عدنان ٹائراں والا کو چت کرکے شیر پنجاب ٹائٹل اپنے نام کیا، شہزاد پچار نے کنڈا داو لگا کر عدنان ٹائراں والا کو زیر کیا، کالا پہلوان نے شیر پنجاب کی ٹائٹل کشتی میں منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، رانا ندیم انجم ،روف باجوہ ، عطاالرحمن اورچوہدری ظہور دنگل دیکھنے کے لئے موجود تھے ، صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ارشد ستار،
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی مہر اکرم عرف کالا پہلوان دنگل کی نگرانی کی، کالا پہلوان نے ٹائٹل کشتی میں منصف کشتی کے فرائض انجام دئیے۔
چیئرمین دیسی کشتی کمیٹی ندیم پہلوان، قومی کوچ فرید علی پہلوان، حفیظ بھٹی اور دیگر دنگل دیکھنے کے لیے موجود تھے، ٹائٹل کشتی سمیت 35 چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں، دنگل میں 26 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔