پاکستان ٹیم ڈبلن میں کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی
پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا
کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی آئر لینڈ پہنچی ہے، محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے وہ جلد ٹیم کو جوائن کریں گے،
لاہور ائیرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج میں قائم مقام گورنر محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو الوداع کیا۔
کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل 9 مئی بروز جمعرات کو میدان میں اتریں گے، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی،
آئر لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گی، انگلینڈ کیساتھ پہلا میچ 22، دوسرا 25، تیسرا 28 اور چوتھا 30 مئی کو ہو گا۔
دوسری جانب آل راونڈر شاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیا پاکستان ٹیم ڈبلن میں کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی
پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا