پیلے کے شاندار فٹبال کیریئر پر ایک نظر

عظیم فٹبالر پیلے نے 15 برس کی عمر میں کلب فٹبال کا آغاز کردیا تھا، پیلے پہلی بار سینٹوس کلب کی جانب سے کھیلے تھے۔پیلے نے 21 سال کے فٹبال کیریئر میں 1363 میچز کھیلے، انہوں نے ان میچوں میں مجموعی طور پر ریکارڈ 1281 گول اسکور کیے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ ( 92) ہیٹ ٹرک کا ریکارڈبھی بنایا۔

 

پیلے نے 92 میچوں میں برازیل کی نمائندگی کی اور  77 گول کیے جبکہ پیلے واحد فٹبالر تھے جو تین مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھتے تھے،پیلے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کا حصہ رہے، وہ 1977 میں ریٹائر ہوگئے۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نےپیلےکو 2000میں صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیاتھا۔

error: Content is protected !!