ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا،
میچ کے دوران بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس کے تحت 20اوورز کے میچ کو 17اوورز تک محدود کیا گیا،
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 136 رنز کے ہدف کو بھی کم کرکے 123 تک محدود کردیا گیا تھا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 اوورز میں 2کھلاڑی آؤٹ پر 15رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 17 اوورز میں جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ٹرسٹن سٹبز نے 29، ہینریک کلاسن نے 22، ماکو جینسن نے 21، ایڈن مارکرم نے 18 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 12 رنز بنائے،
جبکہ تبریز شمسی نے 3، مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، کیشو ماہراج اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤنڈ میں مدمقابل تھیں، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135رنز ہی بنا سکی، روسٹن چیز 52، کائل مائرز 35، آنڈرے رسل 15 بناکر آؤٹ ہوئے۔ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
واضح رہے گروپ 2 میں سے انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اب جنوبی افریقہ نے بھی ویسٹ انڈیز نے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے
ویسٹ انڈیز اسکواڈ: کائل میئرز، شائے ہوپ، نکولس پورن، روسٹن چیس، رؤمن پاول (کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، عبید موکائے
جنوبی افریقا اسکواڈ: ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈم مارکرم، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبز، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، اینرچ نورٹجے، تبریز شمسی