پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں ہزارہ ریجن میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں ہر ی پورڈسٹرکٹ کی خواتین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت کر 108 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایبٹ آباد چار گولڈ چھ سلور میڈلز جیت کر 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سلیم رضا،اے ڈسپورٹس نعمت اﷲ مروت، اے پی ایس کے وائس پرنسپل طارق سلیم،ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ قاری تجمل حسین ،ڈی ایس او گل رخ،ڈی ایس او احمد زمان،،ارگنائزنگ سیکرٹری حامدعلی ،جعفر شاہ،کاشف فرہان ،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواطارق محمودسمیت دیگر شخصیات بھی کثیرتعدادمیں مود تھیں۔
محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد پبلک سکول گراؤنڈ پر منعقدہ خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں ہری پور نے 8 گولڈ چار سلور میڈلز جیت کر 108 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، ایبٹ آباد ڈسٹرک چار گولڈ چھ سلور میڈلز جیت کر 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے
جبکہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت کر 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ، ہری پور نے رسہ کشی ، نٹ بال ، ہینڈ بال ، بیس بال ، کرکٹ ، ہاکی ، ایتھلیٹکس اور باسکٹ بال میں گولڈ ، سکواش، جوڈو ، بیڈمنٹ اور والی بال میں سلور میڈل جیتا، ایبٹ آباد نے سکواش، ٹیبل ٹینس، جوڈو اور بیڈمنٹن میں گولڈ، جبکہ رسہ کشی ، نٹ بال، کرکٹ ، ہاکی ، ایٹھلیٹکس ، باسکٹ بال میں سلور میڈل حاصل کیا۔