لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام20اپریل بروز جمعہ سے شروع ہونے والے سوئمنگ تربیتی کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جمعرات کے روز منعقد ہوا،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، مینجر پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس صہیب گل ، کنسلٹنٹ شاہد فقیر، مینجر وومن ونگ مریم انور ، ہیڈ کوچ خدیجہ کوچز ماریہ،فائزہ علیم، نائلہ ریاض، کوآرڈینیٹر عدنان جاوید، ڈاکٹر عبداللہ شفیق،آئی ٹی انچارج میسم عباس اور سپورٹس بورڈپنجاب کے دیگر افسران نے شرکت کی،جاوید چوہان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامر جان کی ہدایت پر سوئمنگ کے فروغ کے لئے 20اپریل سے سوئمنگ کا تربیتی کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں شروع کیا جا رہا ہے جو15 مئی تک جاری رہے گا، کیمپ میں 5 سے 16سال کی عمر تک کے سوئمرز کو تربیت دی جائے گی،کیمپ کے اوقات پیر سے جمعہ شام 5 سے 7بجے تک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ کوچز نئے سوئمرز کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دیں گے، جس سے باصلاحیت سوئمرز سامنے آئیں گے جوعالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی کیمپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سوئمرز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گے جس سے ان میں سوئمنگ کا شوق مزید اجاگر ہوگا اور وہ محنت سے تربیت حاصل کریں گے۔