ڈیرہ اسماعیل خان(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی محکمہ کھیل کے زیر اہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خیبر پختونخواکے مختلف ڈویژن میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ میل وفمیل گیمز اختتام پذیر ہوگئی ، ڈیرہ ریجن میں مردوں کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے تیرہ گولڈ میڈلز جیت کر144 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ڈسٹرکٹ ٹانک دو گولڈ اور تیرہ سلور میڈلز اور111 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ان گیمز کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر مال سردار علی آمین اللہ خان گنڈاپورتھے جنہوں نے باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ،ڈئریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گیمز نعمت اللہ مروت،ڈی ایس اوڈی آئی خان انورکمال برکی،ڈی ایس اوٹانگ رضی اللہ بیٹنی،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،منیر عباس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ڈیرہ اسماعیل خان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ڈی آئی خان ڈویژن انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوں کے کھیلوں کا آخری مرحلہ بھی شروع ہوگیا،ڈی آئی خان اور ٹانک اضلاع کے مابین اتھلیٹکس ،کبڈی،فٹ بال،ہاکی،والی بال،رسہ کشی ،ہینڈبال،باسکٹ بال ،بیس بال،جمناسٹک ،جوڈو،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس اور سکواش سمیت کئی یگرکھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑی ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور تیاریوں کیساتھ میدان میں اترے ہیں جواپنے اپنے اضلاع کیلئے میڈلزجیت کر وکٹری تک پہنچنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال سردارعلی آمین خان گنڈاپور نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں جس میں دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کا شعبہ سرفہرست ہے کیونکہ سپورٹس سے براہ راست نوجوان وابستہ ہیں،انکاکہناتھاکہ انہیں زمانہ طالب علمی سے کھیلوں سے دلی لگاؤ ہے انکی بھر پور خواہش ہے کہ خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح ڈی آئی خان کے نوجوان بھی کھیلوں کے شعبے میں آگے آکرقومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنالوہامنوائے ، علی آمین گنڈاپور نے انڈر23گیمز کا انعقادخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اسکے ذریعے کھلاڑیوں کو کٹس ،شوزاور کھیلوں کے دیگر سامان مل رہاہے جسکی وجہ سے مقامی کھلاڑیوں بھر پور حوصلہ آفزائی ہورہی ہے۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز سید ثقلین شاہ،ڈئریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گیمز نعمت اللہ مروت،ڈی ایس اوڈی آئی خان انورکمال برکی،ڈی ایس اوٹانگ رضی اللہ بیٹنی،اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ،منیر عباس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کا آخری مرحلہ ڈی آئی خان میں منعقد ہ جس میں ڈی آئی خان نے ایتھلیٹکس ، جوڈو ، کراٹے ، فٹبال ، سکواش، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، لان ٹینس ، ہاکی ، باسکٹ بال ، جمناسٹک ، ریسلنگ ،کبڈی میں گولڈ جبکہ رسہ کشی اوروالی بال میں سلور میڈل حاصل کیا، اسی طرح ٹانک نے رسہ کشی اور والی بال میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، آخری روز منعقدہ ایتھلیٹکس میں ڈی آئی خان نے 56 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ ٹانک 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ایتھلیٹکس سو میٹر میں ٹانک کے محمد رمضان نے گولڈ ، ڈی آئی خان کے عدنان نے سلور اور ٹانک کے امیر حمزا براؤنز میڈل ، چارسو میٹرریس میں ڈی آئی خان کے نورشیر اعوان نے گولڈ ، سلیم جان نے سلور اور ٹانک کے بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، آٹھ سو میٹر میں سمیع اﷲ ڈی آئی خان نے گولڈ ، نوشیر اعوان نے سلور اور محمد زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، لانگ جمپ میں عامر سہیل ڈی آئی خان نے پہلی ، ٹانک کے محمد رمضان نے دوسری اور ڈی آئی خان کے عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی 4×100 ریلے میں ڈی آئی خان نے پہلی ، ٹانک نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، شارٹ پٹ میں محمد سعید ڈی آئی خان نے گولڈ ، فرہاد ٹانک نے سلور اور امیر حمزا نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔ دوسو میٹر میں محمد سلیم ڈی آئی خان نے گولڈ ، محمد عدنان نے سلور اور عطاء الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈسکس تھرو میں محمد سعید ڈی آئی خان نے پہلی ، محمد فرہاد ٹانک نے سلور اور تحسین قمر نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔
ایونٹ کی مزید تصاویر پیکچر گیلری میں دیکھی جاسکتی ہیں