ہاکی

35ویں نیشنل گیمز : اسلام آباد کی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کل اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس،

ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز جمعرات کو نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد ; 35ویں نیشنل گیمز سندھ کے سلسلے میں آئی ایچ اے کے عہدے داران کی میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن ہوئی۔میٹنگ میں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کرنے والی اسلام آباد ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

اسلام آباد کی ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز 17 اپریل بروز جمعرات نصیر بندا ہاکی اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3بجے رکھے گئے ہیں۔

ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی دوپہر 3بجے ٹرائلز کیلئے ایک سفید اور ایک کلر شرٹ لیکر پہنچ جائیں،سندھ نیشنل گیمز سلیکشن کمیٹی کا قیام اسلام آباد ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں کیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی کے چئیر مین قاضی عطا الرحمن ہونگے۔انکے ہمراہ احسان اللہ نیازی ، چوہدری محبوب رامے اور رضوان رانا سلیکشن کمیٹی کے ممبران ہونگے۔آج کی میٹنگ میں جنرل سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ نے صدر آئی ایچ اے جناب چوہدری عنصر کی

جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز جس میں جرمنی جونئیر اور اومان نیشنل ٹیم کی شاندار میزبانی اور ایونٹ کی کامیابی پر آئی ایچ اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

آج کی میٹنگ میں احسان اللہ نیازی،راجہ عبد القدیر ، محبوب رامے،رانا رضوان ،وسیم بیگ، سید حسن شاہ اور راجہ لطیف بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!