دیگر سپورٹس

پنجاب سپورٹس کے تمام کوچز سے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب

پنجاب سپورٹس کے تمام کوچز سے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب

لاہور ; ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔ پنجاب کے تمام کوچز سے پچھلے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے سپورٹس بورڈ پنجاب فٹبال ، اتھلیٹکس، ہاکی ودیگر سپورٹس اکیڈیمز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس میں کھلاڑی بغیر فیس کے فری کھیلوں کی تیاری کرسکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوچز ہر مہینے اپنی پرفارمنس رپورٹ دیں گے،

پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران روزانہ گراؤنڈز میں سپورٹس سرگرمیوں کو مانیٹرکرنے کے پابند ہوں گے،کوچز بھی گراؤنڈز میں کھلاڑیوں کی تربیت کرتے نظر آنے چاہیں،

کوچز کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجااب کے انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب میں کورس کروائے جائیں گے،کوچز نئے کھلاڑی سامنے لائیں۔

سپورٹس ایسوسی ایشنز اور کلبز کی رجسٹریشن اور منسوخی کے طریقہ کارکو مزیدبہتربنایا جائیگا،سپورٹس ایسوسی ایشن اور کلبز کی گرانٹ کے طریقہ کار الیکشن اور آئین بارے بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن اور سکروٹنی کیلئے ڈائریکٹر سپورٹس کی سربراہی میں کمیٹی بنائے جائیگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!