PSL2025

برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، ابوظبی میں لنچ، اور لاہور میں وننگ شاٹ

برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، ابوظبی میں لنچ، اور لاہور میں وننگ شاٹ:

سکندر رضا نے قلندرز کو ٹرافی جتوادی

برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، ابوظبی میں لنچ، اور لاہور میں وننگ شاٹ: سکندر رضا نے قلندرز کو ٹرافی جتوادی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل کے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوایا۔

لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

لاہور میں کھیلے گئے اس فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز نے 202 رنز کا ہدف کوشل پریرا اور سکندر رضا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کوشل پریرا 62 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سکندر رضا میچ سے 24 گھنٹے پہلے انگلینڈ میں قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ مکمل ہونے کے بعد، سکندر رضا نے 3 فلائٹس تبدیل کر کے لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی اور میدان میں اتر کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پی ایس ایل 10 کی جیت کے بعد سکندر رضا نے کہا، “میں کل انگلینڈ میں زمبابوے کے لیے بیٹنگ کر رہا تھا اور فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچا۔” انہوں نے مزید کہا، “میں نے کل برمنگھم میں ڈنر کیا، دبئی میں ناشتہ اور ابوظبی میں لنچ کیا۔ یہ طویل سفر تھا،

مگر مجھے پتا تھا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے، میں تھکا ہوا تھا، لیکن میرے اندر عزم تھا کہ جو گیند ملے گی، اس پر بہترین شاٹ کھیلوں۔”

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!