وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 ضلع خانیوال ہاکی کے ٹرائلز مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 ضلع خانیوال ہاکی کے ٹرائلز مکمل
آج خانیوال میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں ہاکی (مرد) کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی نمائندہ رانا محمد سلیم ایم پی اے شفقت رسول اور ندیم اختر ہیڈ آف ڈومیسائل برانچ خانیوال تھے
اس موقع پر مختلف ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور نیا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ سامنے آیا، جس نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں ضلعی سپورٹس آفیسر خانیوال عدنان نعیم کے مطابق سمر گیمز میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع دیے جا رہے ہیں
تاکہ وہ صوبائی اور قومی سطح پر اپنی نمائندگی کر سکیں اس طرح گراس روٹ لیول پر کھیلوں کومنظم کیا جاسکتا ہے اور ٹیلنٹ کو نکھرنے کے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں
مزید براں تحصیل کبیروالہ کی کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کبیروالہ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا خواہشمند کھلاڑی وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائیں



