کرکٹ

شاباش ارشد ندیم شاباش ، ہمیں آپ پر ناز ہے ; چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد

لاہور۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔ارشد ندیم کی جیت سخت محنت۔ لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!