
ایف آئی ایچ نیشن کپ کوالالمپور ،ملائشیا میں شرکت کیلئے قومی ٹیم اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کیلئے سینئر ہاکی ٹیم اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم اسکواڈ کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں بھی موجود تھے۔
منتخب کھلاڑیوں میں کپتان عماد بٹ،منیب الرحمن ،عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم ، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق ، جنید منظور ، عبدالحنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن ، احمد ندیم، محب اللہ اور رانا ولید شامل ہیں۔


