ٹیگ کی محفوظات : کوارٹر فائنل

دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق کی کہانی کوارٹر فائنل میں ختم

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے کھلاڑی جین جولین راجر اوران کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے پولینڈ ...

مزید پڑھیں »

قطر اوپن ٹینس :اینجلیک کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

قطر (سپورٹس لنک رپورٹ )برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا ، اینجلیک نے دونوں سیٹ جیت کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا  قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ...

مزید پڑھیں »

زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول نے گرلز انٹر اسکول ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ایس ایم بی فاطمہ اسکول نے کراچی یونائیٹڈ گرلز انٹر اسکول ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔  کراچی میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں ایس ایم بی اسکول نے فائنل میں آغا خان اسکول کھارادر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-2 سے شکست دی۔ ایس ایم بی اسکول نے اس سے قبل سیمی فائنل میں لائسم ...

مزید پڑھیں »

قومی ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ،کوارٹر فائنل کیلئے لائن اپ مکمل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)دوسری قومی ما سٹرز سنوکر چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ، عمران شہزاد، محمد ندیم، محمد عاطف بیگ، شاہد شفیق ، فواد حسین، میثم زیدی ، نوین پروانی اور خرم آغا کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز آج صبح دس بجے کھیلے جائیں ...

مزید پڑھیں »

اسلام آباد بی ڈویژن فٹبال لیگ،کارواں اور ایلیٹ کلب سیمی فائنل میں داخل

اسلام آباد(نواز گوہر سے ) کارواں کلب او ایلیٹ کلب نے اسلام آباد مریڈین بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں کارواں کلب کے گلگت بلتستان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ...

مزید پڑھیں »

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے میدان سج گیا،مگر کہاں؟تفصیلات اس رپورٹ میں

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے آخری کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 50 اوور میں 265 رنز بنا ...

مزید پڑھیں »

آسٹریلین اوپن: فیڈرر کی پیشقدمی جاری

سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ دفاعی چیمپئن نے کسی دقت کے بغیر ہنگری کے غیرمعروف مارٹن فیوکسوویک کو ہرا کر لاسٹ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ عالمی نمبر دو اسٹار ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی سیٹ نہیں ہارے ہیں، البتہ سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو جنوبی ...

مزید پڑھیں »

انڈر19ورلڈ کپ،آکاش سنچری سکور کرنے والے پہلے کینیڈین

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کے نویں پوزیشن کیلئے کوارٹر فائنل معرکے میں کینیڈا نے مرد میدان آکاش گل کی شاندار سنچری کی بدولت پاپوا نیو گنی کو 80 رنز سے جبکہ زمبابوے نے نمیبیا کو سات وکٹوں سے مات دے دی۔ لنکن کے گراؤنڈ نمبر تین میں ٹاس میں ناکامی کے بعد کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ ...

مزید پڑھیں »

آسٹریلین اوپن ٹینس ، کیرولین وزنیاکی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

 ٹینس سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم "آسٹریلین اوپن” کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ کیرولین وُزنیاکی سمیت سپر سٹارز نے سیٹ پکی کر لی۔ میلبرن میں جاری ٹینس ایونٹ میں زبردست مقابلے ویمن سنگلز میں نمبر ٹو کیرولین وُزنیاکی نے مدمقابل کو چھ تین اور چھ صفر کے سٹریٹ سیٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ...

مزید پڑھیں »

انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان سری لنکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل

واہنگری: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر واہنگری میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جب کہ گرین شرٹس نے ہدف باآسانی ...

مزید پڑھیں »

Responsive WordPress Theme Freetheme wordpress magazine responsive freetheme wordpress news responsive freeWORDPRESS PLUGIN PREMIUM FREEDownload theme free