Tag: Asian Cricket Council

  • ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کر دیا گیا

    ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کر دیا گیا

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا۔

    موسمی حالات اور “چکن گونیا” بیماری کے پھیلاؤ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا ،

    دوسری جانب صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، شیڈول کیلئے تندہی سے کام کریں گے،۔

  • چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

    چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی صدر ایشین کرکٹ کونسل مقرر ہو گئے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں نئے صدر کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔

    اے سی سی اعلامیے کے مطابق محسن نقوی 3اپریل 2025سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔ ان سے پہلے شمی سلوا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر تھے۔ محسن نقوی کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر مقرر ہونا میرے لیے اعزاز ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے تمام ممبران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

error: Content is protected !!