پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ:ٹاپ سیڈ ایم بن عاطف کو شکست
بوائز انڈر15کے سیمی فائنل میں دانش سکندر نے ہرا دیا،دامیہ اور سعدیہ گل ویمنز کے فائنل میں

پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ:ٹاپ سیڈ ایم بن عاطف کو شکست
بوائز انڈر15کے سیمی فائنل میں دانش سکندر نے ہرا دیا،دامیہ اور سعدیہ گل ویمنز کے فائنل میں
کراچی (سپورٹس رپورٹ) سندھ کی دامیہ خان اور ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل میں جگہ بنالی بوائز انڈر15کا فائنل سندھ کے حزیفہ شاہد اورکے پی کے دانش سکندر کے درمیا ن ہوگا۔
پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پرسندھ اسکواش ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز تمام سیمی فائنلز کھیلے گئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق ویمنز میں سند ھ کی دامیہ خان نے کے پی کی زہرہ عبد اللہ کو3-0سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
انہوں نے 11-4،11-9اور11-4سے فتح سمیٹی۔دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے سندھ کی نمرہ بتول کو 11-3، 11-9اور11-4سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
بوائز انڈر15 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈپنجاب کے ایم بن عاطف کو کے پی کے دانش سکندر نے سخت مقابلے کے بعد 11-4،12-10اور 11-8سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نمبر دو سیڈسندھ کے حزیفہ شاہد نے کے پی کے عبدالہادی گل کو 11-5،11-2اور11-1سے زیر کر کے ٹائٹل میچ میں نشست کنفرم کی۔
بوائز انڈر13کے سیمی فائنل میں کے پی کے فہد خان نے نمبر دو سیڈ پنجاب کے رحمان شوریم کو 12-10،11-8اور 11-8سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ سندھ کے راحیل وکٹرنے پاکستان ائر فورس کے صفوان گل کو کانٹے کے مقابلے کے بعد 11-3،14-12،11-13اور11-4سے ہرا کر فائنل کی
جانب پیش قدمی جاری رکھی۔بوائز انڈر9کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ ایم بن نسیم نے محمد طلحہ کو 11-2،11-1اور11-3سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے آبان خا ن نے سندھ ہی کے فیض خان کو 11-2،11-7اور11-6سے زیر کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9،انڈر13اور انڈر15کے علاوہ ویمنز اوپن کا ایونٹ بھی شامل ہے۔



