غیر ملکی کوچ سے بات چیت جاری ہے،حسن سردار

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز سے بات چیت جاری ہے، فلورس جان ، بوولینڈر اور بلنک سمیت آسٹریلین کوچز سے رابطے میں ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ الیون کیخلاف پاکستان ٹیم نے دوسرے میچ میں اچھا کم بیک کیا ، قومی ٹیم کو غیر ملکی لیجنڈز کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

حسن سردار نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دورہ ورلڈ الیون سے ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی اور اب مزید ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ۔

قومی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز سے بات چیت کے سوال پر حسن سردار نے کہاکہ فلورس جان ، بوولینڈر اور بلنک سمیت آسٹریلین کوچز سے بھی رابطہ کیا گیا ہےکسی حتمی صورت حال پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!