ڈیل سٹین ہمیشائر کائونٹی کے ہوگئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کرکٹ کلب ہمپشائر نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی خدمات حاصل کر لیں۔ گزشتہ دو برس سے انجری مسائل کے باعث ڈیل سٹین کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ کئی ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے جہدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈیل سٹین کاکہناہے کہ وہ ہمپشائر سے معاہدہ کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔فاسٹ باؤلر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ ایونٹ میں ردھم بحال کر کے بھرپور طریقے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں۔

 

error: Content is protected !!