روس کی فٹبال ٹیم نے ہار کر بھی دل جیت لئے

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) روسی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی حیران کن رہی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزبان ٹیم ہار کر جیت گئی۔ اس کارکردگی نے لاکھوں دل تسخیر کیے۔ جرمن ویب سائٹ کے مطابق روس نے میزبان کی حیثیت سے ٹورنامنٹ کھیلنے کا حق حاصل کیا، یہ ٹورنامنٹ میں سب سے کم ترین درجے کی ٹیم تھی ، اس کے پاس کوئی نامی گرامی کھلاڑی نہیں تھا ۔ عالمی کپ شروع ہونے سے قبل کسی کو بھی روسی ٹیم سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں تھیں۔ تاہم روس نے پہلے میچ میں سعودی عرب کو پانچ صفر سے شکست دی اور فیورٹ اسپین کو بھی ہرادیا۔ اب روسی قوم ٹیم کے پیچھے کھڑی ہوگئی، کھلاڑیوں میں جارحانہ پن اور جوش بھرگیا۔ روس کے ہر میچ میں اسٹیڈیم اور باہر سڑکوں و پارکوں میں ’روسیا روسیا‘ کے نعروں سے گونجتے رہے۔ لیکن پھر وہ ہوگیا جس کا کسی کو گمان بھی نہ تھا، میزبان ٹیم کو کروشیا نے کوارٹرفائنل میں پینلٹی ککس پر مات دے کر باہر کردیا۔ تاہم اس مہم کے دوران ٹیم نے اپنے مداحوں کو انتہائی خوشی کے لمحات دیے اور آخر میں کوراٹر فائنل میں شکست کے بعد انہی مداحوں کی آنکھیں پرنم دکھائی دیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ روسی ٹیم ہاکر بھی جیت گئی۔ ادھر ٹیم کے اعزاز میں اتوار کی شب ماسکو کے فینز زون میں تقریب ہوئی، کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہنے اور ان کی ہمت افزائی کیلئے ہزاروں پرستار جمع تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کا شایان شان استقبال کیا۔

error: Content is protected !!