پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ نیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 4ستمبرسے شروع ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخواتھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ نیشنل تھروبال کوچنگ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ کورس 4 سے 6 ستمبر تک ناران میں منعقد ہو گا۔

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ کورس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی، کوچز، ٹیکنیکل آفیشلز اور سکول ٹیچرز کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات بھی اپنے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں اور کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے افراد اپنی اپنی رجسٹریشن 15 اگست تک کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورس 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ کورس میں تھروبال، روپ سکیپنگ اور روک بال کے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے پریکٹس میچز بھی کروائے جائیں گے۔

error: Content is protected !!