پولیس ٹیموں کےدرمیان والی بال رسہ کشی مقابلے،ساہیوال ڈویژن کا کلین سویپ


ساہیوال(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکپتن میں ساہیوال ڈویژن کی پولیس ٹیموں کے مابین والی بال رسہ کشی کے مقابلوں میں پاکپتن پولیس نے کلین سوئپ کر لیا۔ کھلاڑیوں کے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اوکاڑہ ساہیوال کی ٹیمیں والی بال اور رسہ کشی میں رنر اپ رہیں۔پاکپتن ڈی پی او آفس میں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پاکپتن ساہیوال اوکاڑہ کی پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ والی بال کے میچ میں پاکپتن پولیس نے ساہیوال پولیس کو دو سٹیٹ سیٹ میں ہرا کر میچ جیت لیا۔ رسہ کشی کا مقابلہ پاکپتن پولیس اور اوکاڑہ پولیس کے درمیان زور کا جوڑ پڑا جس میں پاکپتن پولیس کے نوجوان نے اوکاڑہ کی ٹیم کو شکست دیکر جیت لیا۔جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر میڈم ماریہ محمود نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محکمہ پولیس کی طرف سے دس ہزار نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔

error: Content is protected !!