محمد عامر رمیز راجا کیخلاف پھٹ پڑے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہے رمیز راجا بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں ان کیلئے مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگا دیں گے۔گزشتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پچھلے سسٹم سے کھلاڑیوں کو شکایات تھیں کہ ان کے فون پک نہیں کیے جاتے، انھیں ریپلائی نہیں دیا جاتا۔انھوں نے کہا کہ جب کوئی انسان پاور میں آتا ہے تو اسے اپنا آپ نہیں بھولنا چاہیے،کیوں کہ اللہ جب کسی کو اختیارات دیتا ہے تو وہ لے بھی سکتا ہے

 

اگر کوئی اپنی پاور کا غلط استعمال کرے تو پھر جس طرح آج کل ٹی وی پر جاکر گلے شکوے ہو رہے یہی ہوتا ہے کیونکہ انسان جیسا کرتا ہے ویسا بھرتا ہے، انسان اگر نیت صاف رکھے اپنے کام سے کام رکھے تو اس کے لیے چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔سابق کھلاڑیوں سے متعلق رمیز راجا کے بیانات اور ان کے رویے سے متعلق محمد عامر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رمیز راجا بہت پڑھے لکھے آدمی ہیں ان کیلئے مجھ سمیت کوئی بھی شخص یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ وہ منہ اٹھا کر کسی پر بھی الزام لگادیں کہ سب بکائو ہیں، ان کی باتوں سے لگ رہا تھا وہ صحیح ہیں اور باقی سب غلط ہیں۔

error: Content is protected !!